حیدرآباد۔یکم مئی (اعتماد نیوز)سابق مرکزی وزیر پوردھیشوری ان دنوں شدید
بحران مں ہیں۔ پورندھیشوری کو بی جے پی ۔تلگو دیشم کے اتحاد کے ذریعہ راجم
پیٹ حلقہ پارلیمنٹ سے امیدوار بنایا گیا لیکن اس حلقہ میں انکا کوئی خاص
اثر نہیں پایا جا رہا ہے۔ پچھلے چند دن سے راجم پیٹ میں انتخابی تشہیر کے
دوران اپنے آپ کو آنجہانی این ٹی راما راؤ کی دختر کہتے ہوئے انتخابی تشہیر
میں
مصروف ہیں لیکن مقامی عوام کی جانب سے انکو خاص تعاون نہیں مل رہا ہے۔
ریسات کی تقسیم کے فیصلہ سے ناراض ہوکر کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہونے
والی پورندھیشوری کو ریسات کی تقسیم کے اعلان کے باوجود آخری وقت تک عہدوں
پر فائز رہتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اور کانگریس کی تنقید کو غیر درست
کہا جا رہا ہے۔ اسکے علاوہ انکے امیدوں کے مطابق مقامی عوام انکا ساتھ دینے
سے گریز بھی کر رہے ہیں ۔